نئی دہلی : کانگریس لیڈر و سابق ایم پی راہول گاندھی گجرات ہائی کورٹ کے 7 جولائی کے فیصلہ کے جواز کو چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئے ہیں ۔ راہول نے 2019 کی لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران کرناٹک کے جلسہ میں ریمارک کیا تھا کہ ’ تمام چوروں کے نام میں مودی کیوں شامل ہیں ‘ ۔ اس طرح گجرات کے ایم ایل اے پرنیش مودی نے سورت میں راہول کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا ۔ سماعتی عدالت نے راہول کو قصور وار پایا اور 2 سال کی سزا سنائی ۔
مودی کو قومی پریڈ کا ٹکٹ رافیل طیارے معاہدہ نے دلایا، : راہول
نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی توتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ رافیل طیاروں ڈیل کی وجہ سے پی ایم مودی کو فرانس کے قومی دن ‘بیسٹل ڈے‘ پر مہمان خصوصی بنایا گیا۔دوسری طرف انہوں نے منی پور تشدد کے حوالے سے یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث پر وزیر اعظم کی خاموشی پر بھی سوال اٹھایا۔ راہول گاندھی نے ٹوئٹ کیا اور لکھا ’’منی پور جل رہا ہے۔ یورپی یونین کی پارلیمنٹ میں ہندوستان کے اندرونی معاملہ پر بحث ہو رہی ہے لیکن وزیر اعظم خاموش ہیں اور ایک لفظ نہیں بولتے۔ اسی دوران رافیل نے انہیں بیسٹل ڈے کا ٹکٹ دلا دیا ہے۔‘‘ ہندوستانی بحریہ کیلئے فرانس سے 26 نیول رافیل لڑاکا طیارے خریدنے کے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا ہے۔ اس کے تحت ہندوستانی بحریہ کو فرانس کی ڈسالٹ ایوی ایشن سے 26 نئے جدید رافیل لڑاکا طیارے ملیں گے، جنہیں بحریہ کی ضروریات کے مطابق خصوصی طور پر ڈیزائن کیا جائے گا۔ ہندوستان میں ان لڑاکا طیاروں کی کامیاب آزمائش کے بعد حکومت نے ان طیاروں کی خریداری کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حزب اختلاف کی اہم جماعت کانگریس کا الزام ہے کہ اس سودے میں بدعنوانی ہوئی ہے۔