احمد اباد: راہل گاندھی نے گجرات ہائی کورٹ میں مودی سرنیم ہتک عزت کیس میں سزا پر روک لگانے کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا گجرات ہائی کورٹ کی جسٹس گیتا گوپی نے راہل کی اپیل کی سماعت سے خود کو الگ کر لیا ہے۔ اس سے پہلے سورت کی عدالت نے راہل گاندھی کی سزا پر روک لگانے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سورت کی عدالت نے ہتک عزت کیس میں 2 سال کی سزا سنائی ہے۔ تاہم سزا کے فوراً بعد راہل گاندھی کو ضمانت مل گئی۔ عدالت نے ان کی سزا کو 30 دن کے لیے معطل کر دیا تھا، تاکہ راہل گاندھی اعلیٰ عدالتوں میں اپیل کر سکیں۔