احمد آباد: 29سالہ روشیانہ نامی ایک خاتون نے 12 لیٹر اپنا دودھ دے کر پانچ چھوٹے بچوں کی جان بچائی۔ یہ واقعہ ایک خانگی اسپتال میں پیش آیا جہاں یہ بچے آئی سی یو میں زیرعلاج تھے۔ ذرائع کے مطابق روشیانہ جو پیشہ سے ڈاکٹر ہیں، انہوں نے یہاں ایک بچہ کو جنم دیا۔ جب روشیانہ کو پتہ چلا کہ یہاں پانچ بچے ایسے ہیں جنہیں ماں کے دودھ کی سخت ضرورت ہے جس اس نے ہاسپٹل انتظامیہ سے کہا کہ وہ ان بچوں کو دودھ پلانا چاہتی ہے۔
اس کے بعد روشیانہ نے ان نومولود بچوں کو بچوں کو دودھ پلا ئی۔ ان بچوں کا وزن 600گرام تا1.5کیلو گرام ہے۔ ڈاکٹر اشیش مہتا نے ٹائمس آف انڈیا کوبتایا کہ ان بچوں کی ماؤوں کے سینوں میں دودھ کی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ دودھ نہیں پلاپاتیں اور ان بچوں کوماں کے دودھ کی سخت ضرورت تھی جس پر روشیانہ نے ان بچوں کو دودھ پلاکر ان کی جانیں بچائیں۔ اس موقع پر روشیانہ بغیر وقفہ دیئے بارہ لیٹر دودھ کا عطیہ دیا۔