احمد آباد 28 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات پولیس نے تبلیغی جماعت کے 13 ارکان کے خلاف لاک ڈاون کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ یہ لوگ خانگی بسوں میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھڑوچ ضلع میں داخل ہوئے تھے ۔ اس سلسلہ میںشکایات ملنے کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں دو علیحدہ مقامات پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔
