گجرات: 4.58 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان بیروز گار: ریاستی حکومت کی اسمبلی میں رپورٹ پیش

,

   

گاندھی نگر(گجرات): بھارتیہ جنتا پارٹی کی سرکار والی ریاست میں بیروز گار افراد کے فیصد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ ایک تازہ ترین رپورٹ گجرات حکومت نے ریاستی اسمبلی میں اس بات ک انکشاف کیا کہ ان کی ریاست میں 4.58 لاکھ تعلیم یافتہ نوجوان بیروز گاروں نے روزگار کیلئے درخواستیں دی ہیں۔

حکومت کی رپورٹ مطابق ان افراد میں سے 4.34 لاکھ افراد اعلی تعلیم یافتہ، 23,433 متوسط تعلیم یافتہ ہیں۔ گجرات کے لیبر اینڈ روزگار وزیر دلیپ ٹھاکور نے اسمبلی میں سوالات کے سشن میں یہ بات بتائی۔ وہ کانگریس رکن اسمبلی کی جانب سے اٹھائے گئے بیروزگار کے سوال میں جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ احمد آباد شہرمیں سب سے زیادہ بیروزگار افراد پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پچھلے دو سال میں 2,230 افراد کو سرکاری نوکری جبکہ 7.3 لاکھ افراد کو خانگی نوکریاں دی گئی ہیں۔