احمدآباد : دہلی پولیس اور گجرات پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں گجرات کے انکلیشور سے 518 کیلوگرام کوکین ضبط کی ہے ۔ اس کی مالیت 5000 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے ۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اوکار ڈرگس لمیٹیڈ کمپنی انکلیشور میں تلاشی کے دوران کوکین کی ضبطی عمل میں لائی گئی ہے ۔ 10 اکٹوبر کو دہلی پولیس کے خصوصی سیل نے دو کروڑ روپئے مالیتی 200 کیلوگرام کوکین مغربی دہلی کے رمیش نگر علاقہ سے ضبط کی تھی ۔