پیاچ ورک و ریلوے لائن کے کام زور و شور سے جاری
گجویل۔/7 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عنقریب گجویل تا منوہر آباد ٹرین سرویس چلانے کے اقدامات زور و شور سے جاری ہیں۔ ساؤتھ سنٹرل ریلوے عہدیداروں کے بموجب دس سال قبل اس نوتعمیر شدہ ریلوے کی تعمیر کیلئے ریلوے بورڈ نے 116,47 کروڑ روپیوں کے سرمایہ سے ضلع میڑچل کے منوہرآباد تا کریم نگر کو مربوط کرنے کی غرض سے منوہر آباد تا کوتہ پلی ریلوے لائن کی شروعات کی تھی جو کہ 151کلو میٹر لائن کا فاصلہ طئے کرتی ہے۔ چنانچہ ساؤتھ سنٹرل ریلوے کے اشتراک سے دس سال قبل اس نوتعمیر کردہ ریلوے لائن کی شروعات کی گئی تھی جو کہ چار مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ فی الحال اس ریلوے لائن کے کام منوہر آباد تا گجویل جو کہ 30کلو میٹر پر مربوط ہیں مکمل ہوچکے ہیں اور اس سلسلہ میں متعلقہ ریلوے عہدیدار منوہرآباد تا گجویل ٹرین سرویس چلانے کیلئے اقدامات شروع کردیئے ہیں جو کہ آئندہ دو ماہ سے اس ریلوے لائن پر ٹرین سرویس کی شروعات سے گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہی علاقوں کے عوام میں مسرت پائی جاتی ہے۔ منوہرآباد تا کوتہ پلی جو کہ ضلع کریم نگر کو جوڑتی ہے اس ریلوے لائن کے تعمیری کاموں کو ریلوے عہدیداروں نے چار مرحلوں میں تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ جو کہ کل ملا کر 151 کلو میٹر فاصلہ پر محیط ہے۔ پہلے مرحلہ میں منوہر آباد تا گجویل 30 کلو میٹر دوسرے مرحلہ میں گجویل تا سید پیٹ کے دودیڈھ 33 کلو میٹر تیسرے مرحلہ میں دودیڈھ تا ضلع سرسلہ 48 کلو میٹر اور چوتھے اور آخری مرحلہ میں سرسلہ تا ضلع کریم نگر کے کوتہ پلی 38 کلو میٹر اس ریلوے لائن کا منصوبہ تنانے کے علاوہ دس سال قبل اس ریلوے لائن کے تعمیری کاموں کی شروعات کی تھی جو کہ فی الحال منوہرآباد تا گجویل لائن کے کام مکمل ہوچکے ہیں۔