گجویل حلقہ میں مختلف حادثات میں نوجوان کے بشمول تین افراد ہلاک

   

گجویل ۔ 26؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ گجویل میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک نوجوان کے بشمول تین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب مردوڈی منڈل کے موضع الوال کا رہنے والا 52 سالہ درگیا جو کہ اپنے دو ایکر کھیت میں کپاس کی کاشت کرنے کے علاوہ اپنی لڑکی کی شادی کے لئے چند افراد سے قرض حاصل کیا تھا مگر وافر مقدار کپاس کی کاشت نہ ہونے کے علاوہ قرض داروں کی مسلسل ہراسانی سے دلبرداشتہ ہوکر اپنے کھیت میں کیڑے مار دوا پی لیا ‘ جس کو افراد خاندان نے بغرض علاج سدی پیٹ دواخانہ منتقل کیا گیا ۔ مگر دوران علاج درگیا جانبر نہ ہوسکا ۔ اور ایک اور حادثہ حلقہ گجویل کے مرکوک منڈل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب گریٹر حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ الوال کا رہنے والا 50 سالہ چندرمولی اپنے لڑکے کو حلقہ گجویل کے مرکوک منڈل کے موضع کرکاپٹلا میں موجود ایک کمپنی میں چھوڑ کر کل رات دیر گئے واپس اپنے گھر الوال بذریعہ موٹر سیکل روانہ ہوا تھا کہ موضع لکشماپور کے قریب سڑک پر موجود دھان کی ڈھیر پر پالیتھن چڑھانے پر اس کی تیز رفتار موٹر سیکل ٹکرا کر بازو مںی موجود کھڈ میں گرنے کے سبب چندرامولی جائے وقوع پر ہی فوت ہوگیا ۔ ایک اور واقعہ میں چیریال منڈل کے موضع گورائے پلی میں پیش آیا ۔ اسی گاوں کا رہنے والا 18 سالہ ومشی جو کہ نشہ کا عادی تھا اور کافی مقروض ہوگیا تھا والدین نے اس مسئلہ کو لیکر ومشی سے بری عادتوں کو چھوڑنے کو کہنے کے علاوہ ڈانٹ دپٹ کی بناء ومشی نے دلبرداشت ہو کر کیڑے مارو دوا کا استعمال کر کے خودکشی کرلی ۔