گجویل سے چند اہم ٹرینیں چلانے کا منصوبہ ؟

   

سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بوجھ کم کرنے کی تجویز ، حالت سازگار ہونے پر اندرون دو ماہ آغاز
حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے بورڈ کی جانب سے گجویل اسٹیشن کو تلنگانہ کے اہم ریلوے اسٹیشن میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن سے سفر کا آغاز کرنے والی تین تا چار ایکسپریس ریل کو گجویل ریلوے اسٹیشن سے چلانے کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جارہا ہے ۔ اگر یہ ممکن ہوگیا تو گجویل سے شروع ہونے والی ریل منوہر آباد سے سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو پہونچے گی اس کے بعد ہی اپنی منزل کو روانہ ہوگی ۔ باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ریلوے بورڈ کی جانب سے ابتداء میں تروپتی ، بنگلور ، ممبئی ، چینائی کے لیے چلائے جانے والی ٹرینوں کو گجویل ریلوے اسٹیشن سے چلانے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے ۔ اس پر بہت جلد رپورٹ پیش کی جائے گی ۔ حالت سازگار ہونے پر آئندہ دو ماہ میں اس تجویز پر عمل آوری کا امکان ہے ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن کو توسیع دینے کے امکانات نہ ہونے اور دن بہ دن ٹرینوں کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے کئی مسائل پیدا ہورہے ہیں ۔ جس کو دور کرنے کے لیے متبادل راستوں پر غور کیا جارہا ہے ۔ اگر یہ ممکن ہوگیا تو چند اہم ٹرینیں دوسرے اسٹیشن سے چلانے کا ماضی میں فیصلہ کیا گیا تھا ۔ جس کے پیش نظر چند ٹرینوں کے شہر کے لنگم پلی ریلوے اسٹیشن سے چلائی جارہی ہیں ۔ اس سلسلہ کی کڑی کے طور پر چند ٹرینوں کو گجویل سے چلانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ منوہر آباد ، کتہ پلی کے راستے پر موجود گجویل اسٹیشن پوری طرح تیار ہوگیا ہے اور ٹرین چلانے کی بھی منظوری مل گئی ہے ۔ مسافروں کے بغیر عملہ کے ساتھ ریگولر ٹرین چلائی جارہی ہے ۔ریلوے بورڈ کی جانب سے بہت جلد ٹرین چلانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ گجویل سے پہلے پیاسنجر ٹرین کا آغاز کرنا ہے ۔ سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پر بوجھ کم کرنے کیلئے اہم ایکسپریس ٹرینیں گجویل سے چلانے پر غور کیا جارہا ہے ۔۔ ن