گجویل ۔ حلقہ اسمبلی گجویل کے دیہی علاقوں کے بے روزگار تعلیم یافتہ افراد کو مختلف کورسیس میں مفت تربیت دی جائے گی ۔ یہ بات ضلع سدی پیٹ کمپیوٹر ایجوکیشن سوسائٹی پراجکٹ عہدیدار مسٹر بی پرشانت نے ایک صحافتی بیان میں بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی و ریاستی حکومتوں کے اشتراک سے دین دیال اُدادھیا دیہی کو سلیا اسکیم کے تحت اس مفت تربیتی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ہے۔ مسٹر جی پرشانت نے بتایا کہ اس ضمن میں مستقر گجویل میں موجود ایجوکیشن سنٹر میں اکاونٹس ، ایم ایس آفس ، ٹیپنگ اسکلس ، اسپوکن انگلش ، ڈی ٹی پی کے علاوہ مزید دیگر شعبہ جات میں تین ماہ مفت تربیت دی جائے گی اور دوران تربیت پانے والے بے روزگاروں کو مفت ہاسٹل کی سہولت کے علاوہ طعام کا بھی انتظام کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ تربیت پانے والے افرادوں کو بعد تربیت شہر حیدرآباد کے علاوہ دیگر مقامات پر ملازمتیں دلوانے کے اقدامات بھی کئے جائیں گے ۔ مسٹر پرشانت نے مستقر گجویل کے علاوہ حلقہ اسمبلی گجویل کے چھ منڈلوں کے دیہی علاقوں کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اس تربیتی پروگرام جو استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے خواہشمند افراد سے خواہش کی کہ وہ اپنے ضروری اسنادات اور دو عدد پاسپورٹ سائز فوٹو کے ہمراہ گجویل میں موجود ڈی ڈی جے وائی کے سنٹر سے رجوع ہوکر اپنی درخواستیں پُر کرکے دے سکتے ہیں اور مزید تفصیلات کیلئے گجویل میں موجود ڈی ڈی جے کے وائی سنٹرس سے رجوع ہوکر حاصل کرسکتے ہیں یا موبائل نمبرس 9595545303 یا 9912099616 پر بھی خواہشمند بے روزگار تعلیم یافتہ افراد ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔