گجویل /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) حلقہ گجویل میں دو علحدہ حادثات میں ایک خاتون کے بشمول دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے دولت آباد منڈل کے موضع گاجولاپلی کا رہنے والا 52 سالہ بھوم ریڈی آج صبح بذریعہ موٹر سائیکل دولت آباد منڈل مستقر آکر دوپہر واپس اپنے گاؤں جانے کے دوران دولت آباد گاجولاپلی کراس روڈ پر کسی نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے بھوم ریڈی پہونچکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو بغرض علاج 108 سرویس کے ذریعہ سرکاری دواخانہ گجویل منتقل کیا گیا ۔ مگر دوران علاج وہ جانبر نہ ہوسکا ۔ اور ایک واقعہ مردوڈی منڈل کے موضع پوتا ریڈی پیٹ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب بھوم پلی اکبرپیٹ منڈل کے موضع چنا نظام پیٹ کی رہنے والی 45 سالہ کنکوا آج صبح کے اولین ساعتوں میں موضع پوتا ریڈی پیٹ میں موجود اپنے کھیت میں کام کی غرض سے جانے کے دوران موضع پوتاریڈی پیٹ میں موجود تالاب میں حاجت ضروریہ کے ضمن میں تالاب کے کٹے پر سے اترنے کے دوران پیر پھسل کر تالاب میں گرکر غرقاب ہوگئی ۔
مٹ پلی میں بی آر ایس کے اجلاس کا انعقاد
مٹ پلی /20 ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابق ایم ایل اے و ضلعی صدر بی آر ایس پارٹی کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ نے پارٹی آفس اپنی رہائش گاہ مٹ پلی میں پارٹی ورکرس سے مشاورتی اجلاس کے دوران کہا کہ حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے بی آر ایس پارٹی کے ایم ایل اے ڈاکٹر کلواکنٹلہ سنجے کمار کو اچھی اکثریت سے کامیاب کئے جانے پر عنقریب میں اظہار تشکر برائے حلقہ اسمبلی کورٹلہ ووٹرس کا انعقاد عمل میں لایا جانے کے بارے میں بات کی ۔ اس دوران پارٹی ورکرس و قائدین ماروسائی ریڈی ( ایم پی پی ) پارٹی ٹاون صدر بوئن پلی چندرا شیکھر راؤ سکریٹری مارگم گنگادھر انیل ڈاکٹر ستیہ نارائنا اور دیگر موجود تھے ۔