گجویل میں سارقین کی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 22؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) گجویل کے پرگنیاپور بلدی حدود میں مشتبہ حالت میں گھومنے والے تین افراد پر مشتمل سارقین کی ٹولی کو گجویل رورل پولیس نے گرفتار کیا ۔ سرکل انسپکٹر پولیس گجویل رورل مسٹر انجنیلو نے سرکل انسپکٹر پولیس مسٹر مدھوسدن ریڈی کے ہمراہ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ مشتبہ حالت میں گھومنے والے تین افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کرنے پر سرقوں کے واقعات میں ملوث پائے جانے کا انکشاف کیا ۔ اور بتایا کہ گرفتار شدہ سارقین کی ٹولی کے ارکان اسٹوووٹ پورم ‘ باپٹلہ منڈل ضلع گنٹور سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے بتایا کہ سارقین ایم وینکیشورلو ‘ المعروف سیدولو ‘ جی انکالو ‘ اے راجولو ’ایک ٹولی کی شکل میں بس مسافرین کے جیبوں کی پک پاکٹنگ کے علاوہ بیاگوں کی چوری کرنے کے واقعات میں ملوث ہیں ۔ یہ سارقین کی ٹولی کے ارکان مختلف ریاستوں میں بشمول ریاست آندھراپردیش کے وجئے واڑہ ‘ گڈور ‘ باپٹلہ ‘ پڈگورالا ‘ سوریہ پیٹ ‘ چیرالا یونکل کلوایالم ‘ ستنا پلی میں زائد از 20 سرقوں کے واقعات میں ملوث رہ کر جیل جا کر واپس آئے ہیں۔