گجویل میں سرقہ کی واردات

   

گجویل : حلقہ گجویل کے کمرویلی منڈل کے موضع آئینہ پور میں کل رات سرقہ کی واردت پیش آئی ۔ تفصیلات کے بموجب کل رات کسی نامعلوم سارقوں کی ٹولی نے موضع آئینہ پور میں مقفل شدہ گھروں کی قفل شکنی کرتے ہوئے اس گاؤں کی رہنے والی بھاگیما کے گھر میں گھس کر الماری میں موجود پندرہ ہزار روپئے نقد کے علاوہ الماری میں موجود سونے چاندی کے طلائی زیورات کا سرقہ کرنے کے علاوہ گاؤں میں ہلچل کرتے ہوئے رویندر ریڈی اور مہی پال ریڈی کے گھر کے دروازوں کو توڑنے کی کوشش کرنے پر آس پاس کے عوام جوکہ محو خواب تھے اچانک جاگنے پر سارقوں نے راہ فرار اختیار کرلی ۔ آج صبح گاؤں والوں کی شکایت پر پولیس سب انسپکٹر کمرویلی مسٹر چندرا موہن نے آئینہ پور پہنچ کر جائے واردات کا معائنہ کیا ۔ علاوہ ازیں اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرتے ہوئے کلوز ٹیم کے ذریعہ سارقوں کی تلاش شروع کردی ۔ اس واقعہ سے گاؤں والوں میں خوف و گھبراہٹ دیکھی گئی ۔