گجویل میں شدید سردی، درجہ حرارت میں دن بہ دن گراوٹ

   

گجویل ۔ 2 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گزشتہ دو ہفتوں سے مستقر گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہی علاقوں میں دن بہ دن درجہ حرارت میں کمی کے باعث ضعیف افراد چھوٹے بچے اور حاملہ خواتین کے علاوہ زچاؤں کو مشکلات کا سامنا کرتا دیکھا گیا۔ دس دن قبل رات کے اوقات میں محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے اقل ترین درجہ حرارت 10 تا 11 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ کیا ۔ دریں اثناء گزشتہ چار پانچ دنوں سے درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ آنے کی بناء عوام شام 6 بجے سے ہی اپنے اپنے گھروں کا رخ کرتا دیکھا گیا اور صبح کے اوقات میں کہر کی بنا سڑکیں نظر نہ آنے کی سبب صبح کے اوقات میں دودھ سپلائی کرنے والوں کے علاوہ پیپر بوائز کو شدید مشکلات پیش آرہی ہیں اور مستقر گجویل کے علاوہ اطراف و اکناف کے دیہی علاقوں میں رہنے والے افراد سردی سے بچنے کے لئے آگ جلا کر سینکتا دیکھا گیا اور صبح کے اوقات میں بیشتر عوام 8 ، 9 بجے تک اپنے دروازے بند رکھنا دیکھا جارہا ہے اور نماز فجر کے اوقات میں مسلمان گرم ملبوسات پہن کر مساجد کی طرف رخ کررہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کل رات 10 بجے اقل ترین درجہ حرارت 7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا اور آئندہ دنوں میں درجہ حرارت میں مزید گراوٹ ہونے کے امکانات ہیں۔ ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ ضعیف افراد کے علاوہ فیٹس کے مرض میں مبتلا افراد صبح کے اوقات میں باہر نہ نکلیں، تاکہ فالج جیسے مرض سے بچ سکے۔