گجویل ۔ 24 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ گجویل میں تین حادثات میں ایک خاتون کے بشمول تین افراد کی موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے توگٹہ منڈل کے موضع کانگل کا رہنے والا 35 سالہ راجو جس کی شادی گزشتہ 7 سال قبل موضع پوسانی پلی کی رہنے والی بھوانی سے انجام پائی تھی۔ بعد شادی میاں بیوی پانچ سال تک ازواجی زندگی میں جڑے رہے۔ گزشتہ دو سال سے راجو اور اس کی بیوی بھوانی میں کسی نہ کسی معاملات پر مسلسل جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ ان جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھوانی گزشتہ ایک سال قبل اپنے میکے چلی گئی۔ بیوی کے چلے جانے کی بناء راجو غم زدہ رہنے کے علاوہ نشہ کا عادی ہوگیا۔ کل رات راجو حالت نشہ میں زندگی سے عاجز آکر واقع کیڑے کش دوا کا استعمال کرلیا۔ راجو کے افراد خاندان کی شکایت پر پولیس سب انسپکٹر توگٹہ روی نے اس سلسلہ میں ایک کیس درج رجسٹر کرلیا۔ ایک اور واقعہ حلقہ گجویل کے مرکوک منڈل مستقر میں پیش آیا۔ اسی گاؤں کا رہنے والا 30 سالہ نوین کی شادی گزشتہ دو سال قبل جگدیو پور منڈل کے موضع تیگل کی رہنے والی 25 سالہ انوشا سے انجام پائی تھی۔ بعد شادی انوشا موضع مرکوک آکر نوین کے ہمراہ رہنے لگی۔ گزشتہ دو تین ماہ سے انوشا ہمیشہ سیل فون میں محو گفتگو رہنے پر شوہر نوین منع کرنے کے علاوہ آج صبح ڈانٹ ڈپٹ کی جس کی بنا آج دوپہر انوشا نے دلبرداشتہ ہوکر گھر میں افراد خاندان کی غیر موجودگی میں جراثم کش دوا کا استعمال کرکے خودکشی کرلی۔ ایک اور واقعہ حلقہ گجویل کے کونڈہ پور چمامندر کے قریب پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب جگدیو پور منڈل کے موضع منی گڑپہ کا رہنے والا 21 سالہ کارتک اور اس کا ساتھی چیریال منڈل مستقر کا رہنے والا راجو آج کونڈہ پور چمامندر کے درشن کرنے کے بعد بہ ذریعہ موٹر سائیکل منی گڑپہ جانے کے دوران ان کی تیز رفتار موٹر سائیکل موضع پوسان کے قریب موڑ پر سے گذرہی تھی کہ موٹر سائیکل توازن کھو کر نیچے گرنے کی بنا کارتک جائے واقعہ پر ہی فوت ہوگیا۔ پولیس سب انسپکٹر چیریال سرینواس نے ضابطہ کی کارروائی کی۔