گجویل میں موسلا دھار بار ش ‘ عام زندگی درہم برہم

   

گجویل ۔27؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقرگجویل کے علاوہ اطراف واکناف کے دیہی علاقوں میںکل رات دیرگئے سے مسلسل دھواں دھار بارش کاسلسلہ جاری رہنے کے سبب عوام بالخصوص گنیش تہوارکے ضمن میںمستقر گجویل میں بنائے گئے گنیش منڈپوں کے ذمہ داروں کے علاوہ دیہی علاقوں میں بنائے گئے گنیش منڈپوں کے ذمہ داروں نے مستقرگجویل میں گنیش مورتیوں کی خریدی کرتے ہوئے بچے اورنوجوان بارش میں بھیگتے ہوئے گنیش مورتیوںکو پلاسٹک کوورس سے ڈھانک کر بیانڈ باجوں کے ذریعہ متعلقہ گنیش منڈپوں کا رخ کرتے دیکھے گئے اور زیادہ تر عوام آج گنیش تہوارکی چھٹی ہونے پربھی اپنے اپنے گھروں میںہی رہنے کو ترجیح دی۔ علاوہ ازیں آج بروز چہارشنبہ ہفتہ واری بازار میںخرید و فروخت کرنے والے افرادکی تعداد بھی انتہائی کم دیکھی گئی ۔جس کی بناء پر آج کا کاروبار درہم برہم ہونے کے علاوہ ترکاریوں ودیگراشیاء کی آسمان چھوٹی قیمتوں سے عوام کوکافی مشکلات کاسامنا کرتا دیکھاگیا۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے نامہ نگار سیاست گجویل محمداقبال کو بتایا کہ حلقہ گجویل کے کومٹی بنڈہ موضع میںآج چار بجے تک 5.6سنٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی اور مزید بارش جاری رہنے کی بناء عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا۔