گجویل میں ووٹ کی اہمیت کے بارے میں پولیس کا فلیگ مارچ

   

گجویل یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جمہوری ملک میں عوام کو اپنا ووٹ ہی ایک مضبوط ہیرے کے ہتھیار کے مترادف ہے ۔ ان خیالات کا اظہار گجویل اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر رمیش نے سدی پیٹ ضلع کمشنر آف پولیس شویتا کے احکامات کے مطابق گجویل رورل سرکل انسپکٹر آف پولیس جان ریڈی اور اڈیشنل سرکل انسپکٹر آف پولیس کے علاوہ اپنے پولیس عملہ اور نیم فوجی دستوں کے ہمراہ آج صبح گجویل منڈل کے موضع مالیگاؤں میں فلیگ مارچ کرنے کے بعد دیہی عوام سے مخاطب ہوکر کیا ۔ انہوں نے عوام بالخصوص حلقہ گجویل سے رکھنے والے دیہی عوام کو اس موقع پر مشورہ دیا کہ وہ عنقریب منعقد شدنی ریاست کے مجوزہ عام انتخابات میں دیہی عوام بلا جھجک کسی بھی سیاسی پارٹی کے قائدین کے دباؤ میں آنے کے علاوہ وہ اپنا ووٹ آزادانہ اور منصفانہ طریقہ کار سے استعمال کریں ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس مسٹر رمیش نے کہا کہ رائے دہی کے دن کسی بھی ناگہانی صورتحال درپیش آنے پر ٹول فری نمبر 100 پر آگاہی کرنے پر بروقت پولیس عملہ پرامن رائے دہی کیلئے سرگرم عمل رہیں گا ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ و دیہی معاوین اراکین موجود تھے ۔

بھونگیر میں بی جے پی کی انتخابی مہم
بھونگیر یکم / نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھونگیر میں آج بی جے پی امیدوار گڈورنارائن ریڈی نے انتخابی تشہیری مہم کے دوران شہر کے پوچما واڑہ، صمدچوراہا ،آزاد روڈ،بہارپیٹ ودیگرعلاقوں میں عوام سے ملاقات کرتے ہوئے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر کی ترقی بی جے پی سے ممکن ہے۔بھونگیر میں عوام کی فلاح وبہبودی کیلئے بی جے پی کو موقع دیا جائے۔کیونکہ بھونگیر شہر ترقی سے کوسوں دور ہے۔یہاں پر ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھونگیر میں آئی ٹی ہب کے قیام کے ذریعہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔