گجویل ۔ 8 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سدی پیٹ کانگریس پارٹی صدر نرسا ریڈی کے ہاتھوں مستقر گجویل میں ان کی قیام گاہ پر حلقہ گجویل سے متعلق رکھنے والے 21 افاد میں چیف منسٹر امدادی فنڈس سے منظور شدہ 15,73,500 روپیوں کے امدادی چیکس کی حوالگی کی گئی۔ اس موقع پر نرسا ریڈی نے کہا کہ ریاست میں کانگریس حکومت خطہ غربت سے نیچے زندگی گذر بسر کرنے والے افراد کے علاوہ متوسط طبقات کو زندگی کے ہر شعبہ حیات میں آگے لانے کی غرض سے کئی ایک فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لانے پر فی الحال ریاست کے عوام ان اسکیمات سے منعقد ہو رہے ہیں۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ عنقریب منعقدہ شدنی مقامی مجالس کے انتخابات میں کانگریس پارٹی شاندار کامیابی حاصل کرنے کے علاوہ گجویل پر گناپور میونسپلٹی پر کانگریس کا جھنڈا لہرائے گا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ گجویل اگریکلچر مارکٹ کمیٹی چیرمین نریندر ریڈی وائس چیرمین سردار خاں گجویل ٹاؤن کانگریس صدر ڈاکٹر وحید کونڈا ریڈی، سید متین کے علاوہ کانگریس قائدین و کارکن موجود تھے۔