گجویل ۔ 31 ۔ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گجویل ڈویژن کے حدود میں پیش آئے علحدہ واقعات و حادثات میں چار افراد کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے ملگ منڈل کے موضع کلور میں رہنے والے 60 سالہ کمال عبدالکلام جو کہ شہر حیدرآباد کے مشیرآباد کے پدما شالی نگر سے موضع کولور میں نقل مقام کرنے کے علاوہ موضع گولکنڈہ میں ایک کمپنی میں سیکوریٹی سوپر وائزر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے ، چنانچہ کل رات دیر گئے اپنی ڈیوٹی کے بعد گولکنڈہ سے موضع کولور آرہے تھے جبکہ ان کی تیز رفتار موٹر سیکل ایک کلورٹ سے ٹکراکر نیچے گرنے کے سبب سر کو شدید چوٹ آنے پر جائے وقوع پر ہی فوت ہوگئے اور ایک واقعہ دوباک منڈل کے موضع کوڈاویلی شہر میں پیش آیا ، اسی گاؤں کا رہنے والا 28 سالہ وینو جو کہ آج صبح اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موضع آچارم کے قریب سے بہنے والی کوڈاویلی شہر میں مچھلیاں پکڑ نے کی خاطر جال پھینکنے کے دوران پیر پھسل کر نہر میں گرکر غرقاب ہوگیا جس کو ساتھیوں نے بچانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔