گجویل ۔22 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست میں عنقریب منعقدشدنی اسمبلی کے عام انتخابات کے ضمن میں گجویل ڈیویژن میں تحصیلداروں کے تبادلے عمل میں آئے ۔ ضلع سدی پیٹ کلکٹر مسٹر پرشانت جیون پاٹل نے ان تحصیلداروں کے تبادلوں کے احکامات جاری کئے۔ حلقہ گجویل کے ورنگل منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر ہری کمار کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ اوردورگنل تحصیلدار ستیش کمار کو رائے پول منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ رائے پول منڈل تحصیلدار ظہیر محی الدین کو ریزرو ( محفوظ ) میں رکھا گیا اور ملگ منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے پروین ریڈی کو توگٹہ منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مقرر کیا گیا ۔ اس کے علاوہ دھلمٹہ تحصیلدار کی حیثیت سے سرینواس ریڈی کا تبادلہ عمل میں آیا اور تروپتی ریڈی کو چیرل منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مقرر کیا گیا اور جگدیوپور تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر شروان کمار کا تبادلہ عمل میں آیا ۔ اس کے علاوہ اکبرپیٹ بھوم پلی منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے مسٹر مدھو سدھن ریڈی کو مقرر کیا گیا اور ککنور پلی منڈل تحصیلدار کی حیثیت سے ملیکا ارجن ریڈی کا تبادلہ عمل میں آیا اور ککنور پلی میں تحصیلدار کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی آشا جیوتی کو ریزور ( محفوظ) میں رکھا گیا۔