گجویل کے اقلیتی قائد ولی الدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   


گجویل۔/26 نومبر، ( راست ) محمد محمود علی وزیر داخلہ نے 24 نومبر کو ولی الدین کو ان کی قیامگاہ پر ٹی آر ایس کا کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کرلیا اور امید ظاہر کی کہ ولی الدین اپنی تنظیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر گجویل میں ٹی آر ایس کو مزید مضبوط کریں گے اور اقلیتوں کے مسائل حل کرنے بروقت نمائندگی کریں گے۔ اس موقع پر مسیح اللہ خان چیرمین وقف بورڈ، راج مولی چیرمین بلدیہ، پرتاب ریڈی چیرمین ایف ٹی سی، سید مسکین احمد ( سدی پیٹ )، سید مقیت صدر ٹاون ٹی آر ایس موجود تھے۔