گجویل 13؍ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گجویل حلقہ میں ایک خاتون کے بشمول تین افراد کی موت واقع ہوگئی ۔تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے جگدیوپور منڈل کے موضع گولاپلی کا رہنے والا 36 سالہ ستیہ نارائنا جو کہ زرعی کام کیا کرتا تھا گذشتہ دو سالوں سے کھیتی باڑی میں مسلسل نقصانات ہونے کی بناء پر دلبرداشتہ ہو کر آج صبح اپنے گھر سے چلا گیا جس کی نعش گاوں کے قریب پائی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ متوفی ستیہ نارائنا کیڑے مارو دوا کا استعمال کر کے خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر جگدیوپور سائی درم نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرکے مصروف تحقیقات ہے اور ایک واقعہ دولت آباد کے موضع نرسم پلی میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب اس گاوں کا رہنے والا 56 سالہ متیالو اپنے کھیت میں کپاس کی کاشت کی کیڑے مارو دوا کا استعمال کر کر رہا تھا کہ اچانک بجلی کی زد میں آ کر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ متوفی کے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے شامل ہیں ۔ اس طرح اور ایک حادثہ گجویل منڈل کے موضع کوڈکنڈلا میں پیش آیا ۔ موضع دریاورم کی رہنے والی 35 سالہ رینوکا کسی کام کی غرض سے سڑک عبور کر رہی تھی کہ اچانک توازن کھو کر تیز رفتار سے آنے والی کار سے ٹکراجانے کے سبب جائے حادثہ پر ہی ہلا ہوگئی ۔ سب انسپکٹر مسٹر پرمیشور نے نعش کو بعد پنچنامہ سرکاری دواخانہ منتقل کر کے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کر کے مصروف تحقیقات ہے ۔