گجویل

   

               حالت نشہ میں گاڑی چلانے پر سخت انتباہ 
               بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی
            ڈمپنگ یارڈ میں آتشزدگی کا واقعہ 

گجویل : حالت نشہ میں موٹر گاڑیاں چلانے والے افراد پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ حلقہ گجویل کے رائے پول پولیس سب انسپکٹر مسٹر محبوب علی نے دیا ۔ وہ کل رات دیر گئے رائے پول چیگنٹہ لب سڑک موضع تمکاپلی میں اپنے پولیس عملہ کے ذریعہ ڈرنک اینڈ ڈرائیو کی جانچ کی ۔ انھوں نے موٹر گاڑیوں کے مالکوں کو اس موقع پر کہاکہ وہ اپنے موٹر گاڑیوں کے زیرلتواء چالانات کو جاریہ ماہ کی آخیر تک متعلقہ می سیوا یا قریبی ٹرافک پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر پابجائی کرسکتے ہیں۔
OoO بیوی کی اچانک موت سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب رائے پول منڈل مستقر کا رہنے والا 24 سالہ سریکانت گزشتہ دو ماہ قبل دولت آباد منڈل کے موضع سیری پلی کی رہنے والی 21 سالہ شریشا سے عشق کرتے ہوئے شادی کرلی تھی۔ گزشتہ ماہ شریشا کی سڑک حادثہ میں موت واقع ہوگئی تھی ۔ گزشتہ ایک ماہ سے سریکانت تنہائی اور مایوسی کی حالت میں زندگی گزار رہا تھا ۔ آج دوپہر گھر میں افراد خاندان کی غیرموجودگی میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس سب انسپکٹر رائے پول مسٹر محبوب نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج رجسٹر کرتے ہوئے آگے کی کارروائی کی ۔
٭O٭ مستقر گجویل کے موضع پیڈچیڈ پر لب سڑک موجود کچرے کی ڈمپنگ یارڈس میں کل رات اچانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ جس کی خبر مقامی پٹرولنگ پولیس نے متعلقہ فائر انجن عملہ کو دی ۔ محکمہ فیئر عملہ نے بروقت جائے واردات پہونچ کر آتشزدگی پر قابو پالیا۔ میونسپل کمشنر گجویل ودھیا دھر نے ڈمپنگ یارڈ پہونچ کر ایسے واقعات دوبارہ رونما نہ ہونے کی ضروری ہدایت دی ۔