حیدرآباد /17 اگسٹ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد پولیس نے شہر میں بھیک مانگنے والوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر آج خصوصی آپریشن کے تحت 23 گداگروں کو حراست میں لے لیا۔ ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے سویدھا نامی این جی او تنظیم کے ہمراہ شہر کے بی آر پارک جنکشن اور جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب خصوصی کارروائی میں 23 گداگروں کو حراست میں لے لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ گداگری کا ریاکٹ چلانے والا گلبرگہ کا انیل پوار ہے جو گداگروں سے ساڑھے چار تا چھ ہزار روپئے وصول کرتا تھا اور غریب گداگر کو 200 روپئے فی کس دیا کرتا تھا۔ ٹاسک فورس نے انسداد گداگری ایکٹ کے تحت کارروائی میں 23 گداگروں کو حراست میں لے لیا اور مزید کارروائی کیلئے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا گیا۔ب