گدوال بلدی کونسل کا ٹیلی کانفرنس کے ساتھ اجلاس

   

گدوال۔ گدوال ضلع بلدیہ میں لاک ڈاون کی وجہ سے میونسپل کونسل کا اجلاس آج بلدیہ چیرمین کے چیمبر میں پہلی ٹیلی کانفرنس سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ بلدیہ چیرمین بی ایس کیشوا کی زیر صدارت اجلاس میں 37 بلدیہ کونسلرس کوآپشن ممبرس، بلدیہ کمشنر سرینواس ریڈی ، ڈی ای امتیاز احمد اور مختلف محکموں کے عہدیداروں نے حصہ لیا۔ اس موقع پر چیرمین بلدیہ بی ایس کیشوا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ برقی کا مسئلہ ، صفائی کا مسئلہ اور آسرا پنشن کے بارے میں چند کونسلرس نے ٹیلی کانفرنس کے ذریعہ بتایا اور چیرمین نے برقی اے ای کو کانفرنس کے ذریعہ مسائل کو بتایا۔ انہوں نے صفائی اور آسرا پنشن کو جلد سے جلد حل کرنے کا وعدہ کیا۔