گدوال حادثہ کے مہلوکین کو فی کس5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا

   

حیدرآباد۔/10 اکٹوبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے گدوال ضلع کے کتہ پلی میں مکان کے انہدام سے 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ چیف منسٹر نے ریاستی وزیر زراعت نرنجن ریڈی سے فون پر واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے مہلوکین کیلئے فی کس 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ چیف منسٹر نے کہا کہ مہلوکین کے پسماندگان کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن امداد فراہم کی جائے اور متاثرہ خاندانوں کے بچ جانے والے افراد کو بہتر علاج کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ انہوں نے دیہی علاقوں میں بارش سے متاثر ہونے والے مکانات اور بوسیدہ مکانات کی نشاندہی کرتے ہوئے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مکینوں کو محفوظ مقامات منتقل کریں۔ ر