خالی جائیدادوں کو جلد از جلد پر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گدوال میں شعبہ طب کا اجلاس
گدوال ضلع میڈیکل محکمہ میں آج ڈی ایم ایچ او کے زیراہتمام منعقد کئے گئے اجلاس میں ضلع ایڈیشنل کلکٹر رگھوراما شرما ، ضلع پریشد چیرپرسن سریتا ، مقامی ایم ایل اے بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی ، اور عالم پور ایم ایل اے ابراہیم نے شرکت کی ۔ ضلع کے سرکاری دواخانے کی ترقیات پر غور کیا اور موجودہ حالات میں سرکاری دواخانے میں دوائیں ، آکسیجن ، سلینڈر پر غور کیا گیا ۔ اس موقع پر ایم ایل اے بنڈلہ کرشنا موہن ریڈی نے کہا کہ دن بہ دن کورونا کے مریض بڑھتے جارہے ہیں ، اس وقت دواخانے میں (60) آکسیجن بیڈ موجود ہیں ، انھوں نے آکسیجن بیڈ زیادہ بڑھانے کو کہا اور کہاکہ موجودہ حالات میں کورونا کے مریض دوسرے مقامات پر جاکر علاج نہیں کرواسکتے ہیںاس لئے گدوال کے مریضوں کا عمدہ علاج کرتے ہوئے ان مریضوں کو بچانے کی ذمہ داری ہم پر ہے ۔ اسی طرح دواخانے میں خالی پوسٹوں کو جلد سے جلد پُر کیا جانا چاہئے ۔ کورونا کی وجہ سے بیمار لوگ اپنے اپنے گھروں میں ہوم کورنٹائن میں رہکر علاج کرنے والوں کو دواؤں کی کٹ دینا چاہئے ۔ انھوں نے کہاکہ دواخانے میں کچھ پریشانیاں اور مشکلات کو فوری طورپر میری مدد سے حل کیا جائے گا ۔ اس موقع پر میونسپل چیرمین بی ایس کیشوا ، ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر چندونائک ، آر ڈی او راملو ، زیڈ پی ٹی سی راجا شیکھر ، ڈاکٹر عملہ اور دیگر نے شرکت کی ۔
