عہدیداروں کو ریاستی وزیر جے کرشنا راؤ کی ہدایت، جائزہ اجلاس کا انعقاد
گدوال ۔ 12 ڈسمبر (ڈسٹرکٹ ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی وزیر جوپلی کرشنا راؤ نے کہا کہ تمام ضلعی عہدیداروں کو چاہئے کہ وہ عوامی امنگوں کے مطابق عوامی مفاد میں شفاف طریقہ سے اجتماعی ذمہ داری کے طور پر کام کریں۔منگل کو IDOC میٹنگ ہال میں تمام محکموں کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس میں وزیر نے کہا کہ اچھی انتظامیہ شفاف اور بدعنوانی کے بغیر فراہم کی جانی چاہیے۔ افسران کسانوں اور خواتین کی بہبود کے لیے کام کریں۔ عہدیداروں کو زیر التواء دھرنی مسائل کو مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ اناج جمع کرنے کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے جورالہ، نیٹمپاڈو، ریالمپڈو، آر ڈی ایس اور لفٹ اریگیشن پروجیکٹوں کی تفصیلات دریافت کیں۔ سیاحت، میونسپل، آر اینڈ بی اور پنچایت راج کے افسران سے محکموں کی تفصیلات کے بارے میں پوچھا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گدوال جورالا ٹورازم میں 75 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور عالم پور کے جوگلمبا مندر میں پرساد اسکیم کا 70 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ جب وزیر نے محکمہ صحت کے بارے میں دریافت کیا تو افسران نے بتایا کہ ضلع کے گدوال اور عالم پور میں 100 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی اسپتال کی تعمیر کا کام 90 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ عبقری کے شعبہ کا جائزہ لیا۔ضلع زیڈ پی چیرمین سریتا، ڈسٹرکٹ کلکٹر ویلور کرانتی، ایم ایل سی چلہ وینکٹرام ریڈی، ایم ایل اے بندلا کرشنا موہن ریڈی، وجیوڈو، ایڈیشنل کلکٹرس اپورو چوہان، چرلا سرینواش، ضلع افسران اور دیگر متعلقہ عہدیداروں نے اس جائزہ میٹنگ میں شرکت کی۔