گڈوال ۔ یکم ۔ مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گڈوال قصبہ کی مچھلی منڈی سے لے کر رام نگر تک بی ٹی روڈ خستہ حال ہو گئی ہے اور گاڑی چلانے والوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ یہ معاملہ قصبہ کے لوگوں نے واٹس ایپ گروپس کے ذریعہ ، میونسپل چیرمین، وائس چیرمین، کی توجہ میں لایا اور انہوں نے فوری طور پر اس معاملے کو گڈوال کے رکن اسمبلی بندلہ کرشنا موہن ریڈی، کی توجہ دلایا اور اس کی وضاحت کی۔ انہوں نے فوری جواب دیا اور جمعرات کو 15 لاکھ روپے سے بی ٹی روڈ کے کام کا آغاز کیا۔ میونسپل چیرمین بی ایس کیشو اور وائس چیرمین بابر نے آج وہاں کئے بی ٹی روڈ کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر بی ٹی سڑکوں کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بی ٹی سڑکوں کا بچھایا جائے۔ چیئرمین کیشو نے سڑک کے ٹھیکہ دار اور عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اسے جلد مکمل کریں اور اسے عوام کے لئے موٹرسائیکلوں کے لئے قابل رسائی بنائیں۔
