گدوال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ

   

گدوال /16 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گدوال ضلع مستقرکے ضلع کلکٹر کے دفتر کے میٹنگ ہال میں مقامی ایم ایل اے مسٹر بنڈلہ کرشنموہن ریڈی نے گد وال حلقہ میں جاری ترقیاتی پروگراموں پر تبادلہ خیال کیا۔ضلع کلکٹر ویلور کرانتی اور مختلف محکموں کے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ منعقد کی گئی۔ رکن اسمبلی بنڈلہ کرشنا موھن ریڈی نے کہاکہ چیف منسٹرکے چندرا شیکھر راؤکی قیادت میں حکومت نے ریاست بھر میں ہر طرح سے ترقی کی ہے،چیف منسٹرکے چندرا شیکھر راؤ کے آشیرواد سے گدوال حلقہ میں کئی ترقیاتی پروگرام شروع کئے گئے ہیں۔ وزیر کے ٹی آر کے ہاتھوں گدوال ٹاؤن میں کئی ترقیاتی پروگراموں کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور عہدیداروں کے ساتھ پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ ترقیاتی پروگراموں کو جلد مکمل کرکے عوام کو بغیر کسی دقت کے دستیاب کرایا جائے ۔ مستقبل میں کے سی آر کے تعاون سے گد وال ٹاؤن دوالا حلقہ مزید ترقی یافتہ عہدیداروں اور عوامی نمائندوں سے تال میل سے کام کرنے کو کہا گیا ہے۔ گدوال حلقہ میں جاری مختلف ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا اور اب تک کے کاموں کی پیشرفت جانی گئی۔ میونسپل چیرمین بی ایس کیشو ڈسٹرکٹ لائبریری کے چیرمین جمبو رمن گوڑا ایگریکلچر مارکیٹ یارڈ کے چیرمین سریدھر گوڑا، مختلف محکموں کے ضلع افسران، عہد یداروں اور دیگر نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔