گدوال میں سی ایم کپ کے مقابلوں کا آغاز

   

گدوال /2 4 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی سطح کے کھلاڑیوں کے طور پر تربیت دینے کے لیے اسپورٹس کپ کا انعقاد کیا ہے۔ ضلع کلکٹر ویلور کرانتی، ضلع ایس پی سریجنا اور ایم ایل اے بندلہ کرشنموہن ریڈی,ضلع پریشد چیرمین سریتا نے پیر کو انڈور اسٹیڈیم میں سی ایم کپ کھیلوں کے مقابلے کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا اور کھیلوں کے مقابلے کا آغاز کیا۔ اس موقع پر کھیلوں کی مشعل روشن کر کے مقابلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ اس موقع پر زیڈ پی چیرمین ضلع کلکٹر ویلور کرانتی اور ایم ایل اے بندلہ کرشنموہن ریڈی, ایس پی نے کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے منڈل سطح، ضلع سطح اور ریاستی سطح پر تین زمروں میں مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سب کو حوصلہ افزائی کرنی چاہیے اور مقابلوں میں سبقت حاصل کرنی چاہیے۔ اس پروگرام میں ضلع کے افسران اور دیگر نے شرکت کی۔