گدوال میں عارضی آر ٹی سی ڈرائیور پر حملہ

   

چار نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج ، ضلع انچارج ایس پی کا بیان

گدوال۔/23 اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جوگولامبا گدوال ضلع کے عالم پور رتعلقہ میں آر ٹی سی عارضی ڈرائیور پر چار نوجوانوں نے حملہ کردیا ۔ ان چاروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرکے عالم پور کورٹ لے جایا گیا۔ جوگو لامبا گدوال ضلع انچارج ایس پی شریمتی اپوروا راو آئی پی ایس نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر آر ٹی سی بسوں اور ڈرائیورس اور کنڈکٹرس پر حملہ کیا گیا تو کریمنل مقدمات درج کرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔ ضلع ایس پی نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ آر ٹی سی ملازمین ہو یا سیاسی قائدین اور کارکن ہوں بسوں ڈرائیورس اور کنڈکٹرس پر حملے کئے گئے تو ان کے خلاف مقدمات درج کرکے سخت نوٹ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عارضی ڈرائیورس اور کنڈکٹرس عوم کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔ اگر ان افراد کو نشانہ بنایا جائے گا تو پولیس برداشت نہیں کرے گی اور ان لوگوں کے خلاف سخت نوٹ لیتے ہوئے کیس درج کرکے کورٹ بھیج دیا جائے گا۔