گدوال میں مختلف مقامات پر پولیس کی تنقیح

   

گدوال ۔ 9 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع ایس پی کے سریجنا، سری این سی ایچ رنگا سوامی کی نگرانی میں گدوال سی۔ آئی چندر شیکھر کی ہدایت پر گدوال اربن شیکھر نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ گدوال ٹاؤن کے مختلف لاڈجیس، ریلوے اسٹیشن، بس اسٹانڈ اور گاڑیوں کی اچانک چیکنگ کی۔ اس موقع پر کئی لاڈجس میں معائنہ کرنے کے لیے مکینوں کے آدھار کارڈ اور دیگر شناختی کارڈ کی تفصیلات کی جانچ کی گئی۔ پر سی آئی نے کہا کہ پڑوسی ریاست کرناٹک میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ضلع ایس پی کے احکامات کے مطابق گدوال شہر میں اچانک معائنہ کیا۔ اگر لاج کی تفصیلات نہیں ہیں تو قانونی کارروائی کی جائے گی اور اگر کوئی نیا آتا ہے تو لاج انتظامیہ پولیس کو اطلاع کرے۔ جوگولامبا گدوال ضلع ایس پی سریجنا نے تمام لاڈجیس کے مالکین سے کہا کہ تمام کسٹمرس کے آئیڈی کارڈس کی ایک زیراکس کی کاپیاں جمع کرلیں۔ تاکہ وقت پر کام آسکے۔