گدوال میں پانچ کمسن لڑکیاں غرقاب

   

حیدرآباد ۔ 8اپریل ( پی ٹی آئی) تلنگانہ کے ضلع جوگو لامبا گدوال کی ایک کھلی باؤلی میں 5لڑکیاں غرقاب ہوگئیں ، جن کی نعشیں برآمد کرلی گئی ہیں ۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار نے کہا کہ اس واقعہ کا علم شام کو ہوا جب 6تا 11 سال کی درمیانی عمر کی لڑکیوں کے گھر واپس نہ ہونے پر ان کے ارکان خاندان نے تلاش شروع کی تھی ۔ پولیس عہدیدار نے کہا کہ ابتدائی معلومات سے پتہ چلا ہے کہ ایک لڑکی ڈوب رہی تھی جس کو بچانے کی کوشش میں چار لڑکیاں بھی ڈوب گئیں ۔