گدوال 30 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر ویلوری کرانتی صبح 7:30 بجے گدوال ضلع مرکز کے وینو کالونی میں واقع ماڈل پولنگ اسٹیشن میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا گدوال ضلع میں 593 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح الیکشن میں چار ہزار اہلکار اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر انفراسٹرکچر قائم کیا گیا ہے۔ آج اسمبلی انتخابات کے تناظر میں ہر ایک سے اپنے حق رائے دہی ۔ ضلع الیکشن افسر اور ضلع کلکٹر ولور کرانتی نے بتایا کہ شام تک عالم پور حلقہ میں پُر امن رائے دہی ہوئی ۔ جوگولمبا گڈوال ضلع کے ایم ایل اے امیدواروں نے اپنے اپنے پولنگ بوتھ پر ووٹ کا حق استعمال کیا ہے۔ خواتین، نوجوانوں اور معذور افراد نے بھی جوش و خروش کے ساتھ رائے دہی میں حصہ لیا۔
