گدوال میں پولنگ مراکز کا معائنہ

   

گدوال ۔ 13؍ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گٹو منڈل کے موضع ماچرلہ میں پولنگ مراکز کا جوگولامبا گدوال ضلع کلکٹر مسٹر شیشانکا اور ضلع ایس پی مشٹر لکشمی نائک نے معائنہ کیا اور اس موضع میں پیدل چل کر عوام سے ملاقات کی ۔ گٹو منڈل کے انچارج منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر چینا ‘ تحصیلدار نریندر ‘ سب انسپکٹر آف پولیس سرینواس ‘ پنچایت سکریٹری رمیش اور متعلقہ دیگر عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ووٹرس رائے دہندوں کو گرام پنچایت انتخابات کے دوران کسی قسم کی کوئی گڑبڑ نہیں ہونی چاہئے ۔ اور پولنگ مراکز پر بیت الخلاء اور برقی ‘ اور ٹھنڈا پینے کا پانی کا انتظام کیا جائے۔ اور رائے دہندوں کو تمام تر سہولتیں فراہم کی جائے اور گرام پنچایت انتخابات پرسکون اور پرامن ماحول میںمنعقد کئے جائیں اور ضعیف و معمرافراد اور معذورین کو دیگر سواریوں کا انتظام کیا جائے۔ اور رائے دہی کے مراکز پر نوڈل آفیسرس اور دیگر عہدیداران سخت چوکسی اختیار کرنے کے احکامات جاری کئے ۔