گدوال /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاست تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمار اور ڈی جی پی مہیندر ریڈی پرنسپل سکریٹری محکمہ صحت شریمتی شانتی کماری اور میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹر سرینواس پر مشتمل ایک اعلی سطحی جماعتی وفد نے آج گدوال کا دورہ کرتے ہوئے شہر گدوال اور ضلع جوگو لمباکے گدوال کے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کا تفصیلی جائزہ لیا اور معلومات فراہم کے بعد مختلف ہاٹ اسپاٹ علاقوںکا پیدل دورہ کرتے ہوئے لاک ڈاؤن پر عمل آوری کے متعلق معلومات حاصل کیں۔ اور کہاں کے انتظامیہ کو دیگر ضروری اور مفید ہدایات جاری کیں ۔ یہ اعلی سطحی عہدیداروں کا وفد آج دوپہر 12.30 بجے بذریعہ ہیلی کاپٹر پہونچا ۔
کسانوں میں ماسک کی تقسیم
حسن آباد /22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جاریہ موسم ربیع کے دوران مختلف زرعی کاموں و دھان مکئی کی خرید و فروخت میں غرق کسانوں کو گرد و غبار و دھول کے ذریعہ ہونے والے کھانسی ، دمہ و الرجی سے بچاؤ اور جان لیوا مرض کورونا وارئس سے تحفظ کیلئے ماسک استعمال کرنے کی غرض سے حلقہ اسمبلی حسن آباد کی بی جے پی کمیٹی و ٹاون کمیٹی کی جانب سے آج مشترکہ طور پر ٹاون و موضع پوٹلہ پلی میں زرعی سرگرمیوں میں مصروف کسانوں میں 200 ماسک مفت تقسیم کئے گئے ۔