مرکزی وزیر پیوش گوئیل کا اتفاق ‘ رکن پارلیمنٹ پی راملو کا انکشاف
حیدرآباد ۔ 27 ؍ اکٹوبر ( رکن پارلیمنٹ ناگرکونول مسٹر راملو نے کہا کہ گدوال ماچرلہ ریلوے لائن کی تنصیب عمل میں لانے کے لئے کوشش جاری ہے اور ریاستی حکومت بھی اپنا حصہ ادا کرنے کی صورت میں دوملاکر تنصیب کے کاموں کو مکمل کرنے کا مرکزی وزیر نے بھی اتفاق کیا ہے ۔ علاوہ ازیں بہت جلد عوامی منتخبہ نمائندوں پر مشتمل ایک وفد چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھرراؤ سے ملاقات کر کے ان سے اس مسئلہ پر واضح تیقن حاصل کیا جائیگا ۔ رکن پارلیمنٹ ناگرکرنول مسر بی راملو نے گدوال منڈل میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے رائچو تا گنٹور ڈسٹرکٹ میں واقع مارچرلہ تک تنصیب عمل میں لائی جانے والی ریلوے لائن میں گدوال ۔ رائچور کے درمیان میں ہی پہلے مرحلے میں مکمل کرلی گئی ۔ دوسرے مرحلہ میں گدوال تا ونپرتی ۔ ناگرکونول ۔ کلواکرتی کے ذریعہ ماچرلہ تک انجام دی جانے والی ریلوے لائن کی تکمیل کو یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ مسٹر راملو ۔ رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ اس سلسلہ میں مرکزی وزیر ریلوے مسٹر پیوش گوئیل سے موثر نمائندگی کرنے پر مرکزی وزیر نے اس بات کا تیقن دیا کہ اس ریلوے لائن کے پراجکٹ کی تکمیل میں ریاستی حکومت بھی برابر کی حصہ دار بننے کی صورت میں پراجکٹ کی عاجلانہ تکمیل کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر ریلوے کے اس تیقن پر ناگرکرنول کے تمام عوامی منتخبہ نمائندوں بشمول ارکان اسمبلی و پارلیمان پر مشتمل وفد بہت جلد چیف منسٹر مسٹر کے چندراشیکھرراؤ سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ رکن پارلیمان ناگرکرنول نے بتایا کہ گدوال ماچرلہ ریلوے لائن کی تنصیب عمل میں آنے کی صورت میں اس علاقہ کی ترقی میں کافی مدد حاصل ہونے سے چیف منسٹر کو واقف کروایا جائیگا ۔
اور ریاست کے حصہ کو اس مجوزہ ریلوے پراجکٹ میں شامل کرنے کی خواہش کر کے واضح طور پر تیقن بھی حاصل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ بعدازاں بہت جلد گدوال ۔ ماچرلہ لائن ڈی پی آر کے لئے درکار پوری ضروری کوشش مکمل کر کے اپنی دمہ داری کو پورا کرنے کا رکن پارلیمان نے اظہار کیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گدوال ریلوے اسٹیشن میں 21 بوگیوں پر مشتمل ایکسپریس ٹرینوں کے لئے درکار پلیٹ فارم ایک اور دو کی توسیع کرنے کے لئے جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے رضامندی کا ظہار کیا۔ رکن پارلیمان نے مزید کہا کہ گدوال ضلع مستقر اور اہم جنکشن اسٹیشن ہونے کے باوجود اس اسٹیشن پر ٹہرے بغیر گذرجانے والی ٹرینوں کونگو ‘ حضرت نظام الدین ‘ گورکھپور ‘ اوکارامیشورم ‘ ایکسپریس ٹرینوں کو روکنے کے لئے اقدامات کرنے کی بھی خواہش کی گئی ۔ ان ٹرینوں میں کم از کم دو ٹرینوں کو گدوال ریلوے اسٹیشن پر روکنے کیلئے موثر اقدامات کرنے کا جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے نے واضح تیقن دیا ۔ علاوہ ازیں گدوال ریلوے اسٹیشن پر گاڑیوں کی پارکنگ سہولت کے لئے پارکنگ کے مقام کو توسیع کرنے کی خواہش سے بھی اتفاق کرتے ہوئے عاجلانہ اقدامات کا تیقن دیا ۔ رکن پارلیمنٹ نے مزید بتایا کہ جوگالانبا ریلوے اسٹیشن میں ریلوے ریزرویشن کی سہولت فراہم کرنے اور بکنگ کی سہولتوں میں مزید اضافہ کرکے اور ریلوے اسٹیشن سے متصل شاہراہ کو انڈر برج تعمیر کرنے کی بھی خواہش کی گئی ۔ مسٹر راملو ۔ رکن پارلیمنٹ نے ان کی جانب سے کی گئی تمام نمائندگیوں پر مثبت ردعمل کا اظہار کرنے عملی اقدامات کا تیقن دینے پر جنرل منیجر ساوتھ سنٹرل ریلوے سے اظہا ر تشکر کی ۔