حیدرآباد۔ 3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) گذشتہ تین دن سے شہر میں موسم گرم ہے ۔ ہفتے کو اعظم ترین درجہ حرارت 32.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت میں 3 ڈگری کا اضافہ ہوا ہے جو اتوار کی صبح 24.5 ڈگری سلسئیس ریکارڈ کیا گیا ۔ ڈائرکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ موسمی حالات آئندہ تین تا چار دن ایسے ہی گرم رہیں گے ۔ اس کے بعد ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے تاہم بارش نہیں بھی ہوسکتی ہے ۔ شہر میں ایک بار پھر گرمی میں شدت پیدا ہوسکتی ہے ۔ اعظم ترین درجہ حرارت آئندہ چند دن تک 32 سے 34 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے ۔ اضلاع میںمنچریال ‘ ملگ ‘ پیدا پلی ‘ کھمم ‘ سوریہ پیٹ ‘ نلگنڈہ اور ونپرتی میں بھی درجہ حرارت میں اچانک اضافہ ہوگیا ہے ۔ لفتے کو کھمم میں گورارم کے مقام پر سب سے زیادہ 37.5 ڈگری سلسئیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔