گذشتہ دس بی آر ایس نے تعلیمی نظام کو تباہ کردیا

   

محبوب نگر میں فرسٹ نور تنالو پروگرام سے رکن اسمبلی سرینواس ریڈی کا خطاب
محبوب نگر /28 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گذشتہ 10سال بی آر ایس کی حکومت میں تعلیمی نظام تباہ ہوگیا ۔ تعلیم کیلئے دستیاب ضروری بنیادی ڈھانچہ پر تک توجہ نہیں دی گئی ۔ ان خیالات کا اظہار مقامی ایم ایل اے ینم سرینواس ریڈی نے کیا ۔ وہ آج مستقر محبوب نگر پر اپنے کیمپ آفس میں محبوب نگر فرسٹ نوارتنالو کے زیر اہتمام TET اور DSC امتحانات کی کوچنگ کے امیدواروں میں مفت میٹیریل کی تقسیم کے موقع پر مخاطب تھے ۔ ایم ایل اے نے کہا کہ متوسط اور غریب طبقات کے وہ طلباء جنہوں نے بی ایڈ ، ڈی ایڈ مکمل کرلیا ہے۔ انہیں ٹیٹ اور ڈی ایس سی کوچنگ کیلئے مالی مشکلات فراہم کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حکومت کے اقتدار سنبھالنے کے بعد تعلیمی ڈھانچہ کو کارکرد بنانے کیلئے کام کر رہی ہے۔ آگے بھی کرتی رہے کہ ڈی ایس پی بھی منعقد کرچکی ہے ۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ آپ سب آنیو الے ٹیٹ اور ڈی ایس سی میں بہتر مظاہرہ کریں اور اپنی زندگیوں کو مقام پر پہونچائیں۔ اس موقع پر لائبریز چیرمین نرسمہا ریڈی موڈا چیرمین لکشمن یادو ، مارکٹ کمیٹی چیرپرسن بیکری انیتا ، ونود کمار ، آنند گوڑ ، بی منوہر ، سدھاکر ریڈی ، سرنیواس یادو ، و دیگر موجود تھے ۔