نئی دہلی :کورونا وبا اور غیر ملکی بازاروں میں سست مانگ کے سبب مالی سال 2020-21 کے دوران سمندری پیداوار کا ایکسپورٹ 10.88 فیصد کم ہو کر 11 لاکھ 49 ہزار 341 ٹن ہو گیا۔ مرکزی وزیر تجارت و صنعت نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مالی سال 2020-21 کے دوران کل 5.96 ارب ڈالر کے سمندری پیداوار کا ایکسپورٹ کیا گیا۔ دریں اثناء امریکہ، چین اور یورپی یونین ہندوستانی سمندری پیداواروں کے اہم درآمد کار تھے ۔ مرین پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایم پی ای ڈی اے ) کے صدر کے ایس شری نیواس نے کہا کہ وبا نے گذشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سمندری کھانے کے ایکسپورٹ کو کافی متاثر کیا۔