حیدرآباد ۔ 22 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ’ کے جی تا پی جی مفت تعلیم ‘ اقدام کے سلسلہ میں وزیر تعلیم پی سبیتا اندرا ریڈی نے کہا کہ ریاستی حکومت نے گذشتہ نو سال میں 1100 سوشیل ویلفیر اسکولس قائم کئے ہیں ۔ کاماریڈی ڈسٹرکٹ کے پداکودایگل منڈل میں منااور ومنا بڈی پروگرام کے تحت ایک پرائمری و ہائی اسکول کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر تعلیم نے کہا کہ ان اسکولس میں کافی تبدیلی آئی ہے اور ان کی حالت میں بہتری آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک اضافی 1571 اسکولس کو جونیر کالجس میں تبدیل کیا گیا اور کہا کہ ویلفیر ریسیڈنشیل اسکولس میں تقریبا 7.5 لاکھ طلبہ کے داخلہ کے ساتھ حکومت ہر طالب علم پر 0.25 لاکھ روپئے کے اخراجات کے ساتھ ان کے مستقبل کو روشن بنانے کے اقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اسکولس کی حالت کو بہتر بناتے ہوئے انہیں بعض خانگی اداروں سے زیادہ مسابقتی اور حرکیاتی بنایا ہے ۔۔
