میؤنخ ۔ /7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی آف میونخ کے تحقیق کنندگان نے ایک نئے فروغ دیئے گئے سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے طیارہ کو بغیر گراؤنڈ سسٹم کی مدد کے لینڈ کروایا گیا ۔ رن وے پر طیاروں کی لینڈنگ کیلئے اس وقت جو سسٹم استعمال کیا جارہا ہے اس کے ذریعہ دکھائی دینے والی روشنی اور اندرونی طور پر نصب کیمروں کی مدد سے طیارہ کو اتارا جاتا ہے ۔ طیارہ کی ناک کے سامنے یہ کیمرے لگے ہوئے رہتے ہیں جو رن وے پر موجود لائٹ کی روشنی اور لینڈنگ کی ہدایات کو نوٹ کرکے طیارہ اترتا ہے لیکن نئی ٹکنالوجی کے تحت جو تجربہ کیا گیا ہے اس کے ذریعہ طیارہ بغیر گراؤنڈ سسٹم کے محفوظ طور پر لینڈنگ کیا ۔