گرام پنچایتوں میں کل سے اسپیشل افیسرس کی خدمات

   

حیدرآباد۔ 31جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومتنے ریاستکے گرام پنچایتوں کیلئے اسپیشل آفیسرس کے تقرر کا فیصلہ کیا۔ اسپیشل آفیسرس 2 فروری کو اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ کلکٹرس سے اصول ہونے والی تجاویز کے مطابق گزیٹیڈ آفیسرس کو اسپیشل آفیسر کے طور پر مقرر کیا گیا۔ موجودہ سرپنچوں کی میعاد یکم فروری کو ختم ہو جائے گی۔ حکومت نے گرام پنچایتوں کے انتخابات کرانے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، لہذا دیہی نظم و نسق کی ذمہ داری اسپیشل آفیسرس کے حوالے کی جارہی ہے۔ انتخابات ہونے تک اسپیشل آفیسرس یہ ذمہ داری نبھائیں گے۔ اسپیشل آفیسرس کی حیثیت سے مختلف منڈلس میں ایم پی ڈی او، تحصیلدار، ڈپٹی تحصیلدار، ریونیو انسپکٹر، اگریکلچر، منڈل کے دیگر انجینئرس اور مختلف محکمہ جات کے گزیٹیڈ آفیسرس کو اسپیشل آفیسرس مقرر کیا جائے گا۔ 2