حیدرآباد 8 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ حکومت نے گرام پنچایتوں میں کام کرنے والے ملٹی پرپز ورکرس کو خوشخبری سنائی ہے ۔ حکومت نے اپریل، مئی اور جون کے مہینوں سے متعلق تین ماہ کی تنخواہیں جاری کر دی ہیں۔ محکمہ فاینانس نے اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 150 کروڑ روپے جاری کیے ہیں، جو آج گرام پنچایتوں کے کھاتوں میں جمع ہو جائیں گے ۔اندازہ ہے کہ ایک یا دو دن میں یہ تنخواہیں ملٹی پرپز ورکرس کو منتقل ہو جائیں گی۔ریاست بھر کی گرام پنچایتوں میں تقریباً 53 ہزار ملٹی پرپز ورکرس خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ریاستی حکومت کے اس فیصلہ سے ان تمام ملازمین کو بڑی راحت ملے گی۔