گرام پنچایت انتخابات میں رقم کی تقسیم پر سخت کارروائی کا انتباہ : شمس آباد ڈی سی پی

   

شمس آباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد منڈل میں 27 پنچایتوں میں انتخابات 21 جنوری کو منعقد ہورہے ہیں ۔ ایک مقام پر سرپنچ بلا مقابلہ منتخب ہونے پر 26 سرپنچوں اور وارڈ ممبرس کے لیے انتخابات منعقد ہورہے ہیں ۔ شمس آباد ڈی سی پی پرکاش ریڈی نے پولیس اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے دوران کوئی بھی شخص شراب یا پھر رقم کی تقسیم کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ انہوں نے پولیس عہدیداروں کو بھی سخت ہدایت دی کہ تمام امیدواروں پر سخت نگاہ رکھے ۔ کوئی بھی فرد پکڑے جانے پر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر شمس آباد اے سی پی اشوک کمار گوڑ ، انسپکٹر شمس آباد وینکٹیش کے علاوہ شمس آباد زون انسپکٹرس ، سب انسپکٹرس اور اسٹاف موجود تھا ۔۔

خواتین کانفرنس ، والینٹرس کا مشاورتی اجلاس
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( راست ) : جامعتہ المومنات کی ایک روزہ کل ہند خواتین کانفرنس کے خاتون والینٹرس کا مشاورتی اجلاس 21 جنوری کو 8-30 بجے صبح جامعتہ المومنات مغل پورہ میں مفتیہ رضوانہ زرین پرنسپل کی صدارت میں مقرر ہے ۔۔