گرام پنچایت سکریٹری کی خدمات کو باقاعدہ نہ کرنے پر احتجاج

   

سرپور ٹاون منڈل گرام پنچایت سکریٹری 15روزہ ہڑتال کا اعلان ، ایم پی ڈی او کویادداشت
سرپور ٹاون/12 اپریل (سیاست ڈسٹرک نیوز) سرپور ٹاون منڈل کے گرام پنچایت سیکریٹری کی جانب سے ریاستی حکومت کے وعدے کے مطابق ریگولر کرنے کے احکامات پر عمل آوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کل سے 28 تاریخ تک پندرہ روزہ ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مقامی ایم پی ڈی یو راجیشور کو تحریری طور پر نوٹس حوالے کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سرپور ٹاون منڈل میں عوامی خدمت انجام دینے والے منڈل کے تمام گرام پنچایت سیکریٹری، اور ایم پی او، سینئر گرام پنچایت سیکریٹری کرشنا مورتی کے ساتھ مل کر ایم پی ڈی او راجیشور سے ملاقات کرتے ہوئے پندرہ دنوں تک ہڑتال کرنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹس اور تحریری طور پر یاداشت پیش کی گئی، اس موقع پر گرام پنچایت سیکریٹری یونین قائدین نے کہا کہ تلنگانہ ریاست حکومت کی جانب سے 11 اپریل2023 کو تلنگانہ میں برسر خدمات گرام پنچایت سیکریٹری کو ریگولر کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ لیکن حکومت کی جانب سے وعدہ پورا نہ کیا جانے پر تیلنگانا گرام پنچایت سکریٹری ا سٹیٹ قائدین کی ہدایت پر ریاستی سطح پر 13 اپریل سے 28 اپریل تک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا گیا، اسی کے ساتھ ریاست تلنگانہ کے تمام اضلاع و منڈلوں میں پرسرار خدمات گرام پنچایت سیکریٹری کو ریگولر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست حکومت فوری طور پر اپنے وعدے کے مطابق تلنگانہ اسٹیٹ میں برسر خدمات گرام پنچایت سیکریٹری کو ریگولر کرنے کے احکامات جاری کریں، ورنہ ریاستی حکومت کے وعدے کے مطابق عمل آوری نہیں کی گئی تو گرام پنچایت سیکریٹری اور یونین قائدین کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگراموں کو منعقد کرنے کا ریاستی حکومت کو انتباہ دیا, اس موقع پر منڈل کے تمام گرام پنچایت سیکریٹری موجود تھے۔