گرام پنچایت سکریٹری کی لاپرواہی پر ایڈیشنل کلکٹر کی برہمی، فائل ضبط

   

سرپور ٹاون۔ ضلع کے بی آصف آباد کے سرپور ٹاون گرام پنچایت سیکریٹری کرشنا مورتی کے رویہ کے خلاف اور مختصر میں ناقص کارکردگی اور صاف صفائی کے کاموں میں لاپروائی برتنے کے خلاف اور مقامی گرام پنچایت کے اراکین ڈپٹی سرپنچ تو ٹا مہیش ، اراکین گرام پنچایت پرساد، سید معیز علی کی نگرانی میں گرام پنچایت کے دورے پر آئے ہوئے ایڈیشنل کلکٹر ورون ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے مقامی گرام پنچایت سکریٹری کرشنامورتی کے رویے کے خلاف شکایت کرتے ہوئے ریاستی حکومت کی جانب سے شروع کیے گئے اسکیمات اور عوامی فلاح و بہبود کے کوئی بھی پروگرام کی اطلاع نہ دینے کا الزام عائد کر تے ہو ئے شکایت کی، اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر ورون ریڈی گرام پنچایت آفس کی جانب سے ناقص کارکردگی کیے جانے پر اور جگہ جگہ کچرے کا انبار موجود رہنے پر سکریٹری کرشنا مورتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوامی ترقیاتی کاموں میں ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دینے کی ہدایت جاری کی۔ بعد ازاں انہوں نے عوامی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تمام فائلز کو ضبط کرلیا۔