گرام پنچایت فنڈس کے بہتر استعمال کا مشورہ

   

Ferty9 Clinic

بیدر۔ گرام پنچایت کی ترقی کے لئے دئے گئے فنڈ کو بہتر طورپر استعمال کیاجائے۔ یہ مشورہ سابق رکن اسمبلی اشوک کھینی نے دیا۔ وہ بیدر تعلقہ کے رنجہول کھینی گرام پنچایت دفتر میں ملاقات کرتے ہوئے گرام پنچایت اراکین سے بات کررہے تھے۔ کام معیاری سطح کا ہورہاہے یانہیں اس کو دیکھاجاناچاہیے۔ اس موقع پر بیدر جنوب بلاک کانگریس کمیٹی کے صدر کریم کمٹھانہ ، گرام پنچایت صدر بھدریش کھینی ، اراکین انیل ہندوڈی ،محمد ریاض ، اسمعیل پٹیل ، قائدین میں لوکیش ، نندکمارپاٹل ، ویجناتھ ناٹیکر، راجکمار ، جگناتھ ہجر گی اور پون وغیرہ موجودتھے۔


چٹگوپہ ٹاؤن میونسپل کونسل کے اجلاس کا بائیکاٹ
بیدر۔ چٹگوپہ ٹاؤن میونسپل کونسل کا اجلاس کل 26؍اکٹوبر کو چٹگوپہ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت چیرپرسن مالاشری نے کی۔ لیکن اس اجلاس کا بائیکاٹ کیاگیا۔ بائیکاٹ کرنے والوں نے الزام لگایاکہ چیرپرسن مالاشری ہماری بات سنتی نہیں ہیں اورنہ ہی ہمارے مسائل حل کرنے پر متوجہ رہتی ہیں۔ بائیکاٹ کرنے والے کونسلرس میں نصیرالدین ، جلیسہ بیگم اور راج دیپ جابا مبینہ طورپر شامل ہیں۔