گرام پنچایت والینٹر صابرہ بانو تلگو دیشم پارٹی سے امیدوار

   

Ferty9 Clinic

سرکاری پوسٹ پر اپوزیشن سے مقابلہ پر توجہ کا مرکز
حیدرآباد۔4۔نومبر (سیاست نیوز) آندھراپردیش کے مجالس مقامی انتخابات میں گرام پنچایت کی والینٹر صابرہ بانو سیاسی حلقوں میں موضوع بحث بن چکی ہے۔ پنچایت کے والینٹرکے عہدہ پر موجودگی کے باوجود صابرہ بیگم تلگو دیشم پارٹی کے ٹکٹ پر مقابلہ کر رہی ہے۔ اننت پور ضلع میں پینو کنڈہ مجالس مقامی کے انتخابات میں صابرہ بیگم حصہ لے رہی ہے ۔ اننت پور ضلع میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور پینو کنڈہ پنچایت کے تحت 20 وارڈس میں انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں۔ پنچایتوں کے علاوہ زیڈ پی ٹی سی کی 16 نشستوں کے علاوہ ایم پی ٹی سی اور سرپنچ کے عہدوں پر انتخابات کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ صابرہ بانو نے پنچایت کے والینٹر کے باوجود تلگو دیشم کے ٹکٹ پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ سابق رکن اسمبلی بی کے پارتھا سارتھی نے انہیں بی فارم حوالے کیا ۔ سابق میں کئی گرام والینٹرس پنچایت انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے سرپنچ منتخب ہوچکے ہیں۔ سرکاری پوسٹ پر برقرار رہتے ہوئے تلگو دیشم سے مقابلہ کرنے پر سیاسی حلقوں میں صابرہ بانو شہرت حاصل کرچکی ہیں۔ ر